TGA Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TGA, Transportation Service, TGA House, Karachi.

01/01/2023

دعوت اہتمام
بروز ہفتہ مورخہ 31دسمبر ٹی جی اے پورٹ کمیٹی کے چیئرمین لالا فیاض کی جانب سے ٹی جی اے زمےداران و دیگر مہمانوں کے اعزاز میں اپنے ڈیرے میں دعوت کا اہتمام کیا, اس موقع پر تمام معزز مہمانوں نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھے۔

"پریس ریلیز" "بروز جمعہ مورخہ 30 دسمبر"*پریس کانفرنس ایجنڈا لاء اینڈ آرڈر (نظم و ضبط)*°پریس کانفرنس کا مقصد ہے کہ گڈز ٹر...
31/12/2022

"پریس ریلیز" "بروز جمعہ مورخہ 30 دسمبر"
*پریس کانفرنس ایجنڈا لاء اینڈ آرڈر (نظم و ضبط)*
°پریس کانفرنس کا مقصد ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو آپ کے توسط سے ایوان اقتدار اور متعلقہ اداروں تک بطریق احسن پہنچایا جاسکے۔
°کراچی کے تمام انٹری سٹی,و دیگر ایسوسیشن کہ زمہداران نے اس اہم پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
°ٹی جی اے صدر *جناب طارق گجر*
جنرل سیکرٹری *جناب جاوید خان*
چیئرمین کور کمیٹی *حاجی یوسف*
ممبر کور کمیٹی *حاجی فدا بلوچ*
سابقہ جنرل سیکرٹری *محمود حسین* نے ٹی جی اے کی نمائندگی کرتے یوۓ پریس کانفرنس میں حصہ لیا۔
° یونائیٹڈ الائینس کے زمہداران سمیت کے جی سی اے (KGCA) کے صدر *جناب نور خان نیازی* نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اگر صوبائی و وفاقی گورنمنٹ یا قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ہمارا مسئلہ حل نہ کیا تو اگلے 72 گھنٹے کے اندر ہم نیٹی جیٹی پل کو بند کردینگے۔
°صدر ٹی جی اے *جناب طارق گجر* نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات پہلے سے کشیدہ ہے, ان حالات میں اگر ٹرانسپورٹرز کو تحفظ نہیں دیا گیا تو پاکستان کی معشیت کو کافی نقصان ہوگا,
° جنرل سیکرٹری *جاوید خان* نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز حضرات کو پہلے سے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے,لیکن ان سب کے ماسوا ایک نئے ظلم کا ابتدا کیا گیا ہے,وہ ہے گاڑیوں کی چوری, ڈرائیوروں کے اغواء براۓ تاوان اور ہلاکتوں کے واقعات,
°چیئرمین کور کمیٹی *جناب حاجی یوسف* نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہے۔تمام گڈز ٹرانسپورٹرز پابندی کے ساتھ انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔یوں ملکی خزانے میں ایک خطیر رقم جمع کروادیتے ہیں۔ہمارا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔
منجانب:آفس سیکرٹری (ٹی جی اے)

سندھ حکومت کا کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے متعلق اہم فیصلہ شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد ک...
31/12/2022

سندھ حکومت کا کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے متعلق اہم فیصلہ

شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلا

اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری داخلا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر شریک

کالے شیشے والی گاڑیوں، سائرن، بار لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو قبضے میں لیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ڈی آئی جی ٹریفک ہو ہدایت

غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف بھی آج سے کاروائی کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی کمشنر کراچی کو ہدایت

یونیورسٹی روڈ کے سروس روڈ سے ہر قسم کی پارکنگ کو ہٹایا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو ہدایت

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ

رواں سال اب تک 15 ہزار 704 ڈرائیور کو خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک

رواں سال اب تک 3421 گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک

ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کے چالان کی رقم دیگر صوبوں میں سندھ سے زیادہ ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک

جلد جرمانے کی رقم بھی بڑہائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت

چالان کے ڈیٹا کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلا

سیکریٹری ایکسائیز، سیکریٹری آئی ٹی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائیسنس پر مشتمل کمیٹی قائم

30/12/2022

Address

TGA House
Karachi
75950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TGA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share