13/12/2025
لاہور:13 دسمبر
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے
وزیراعلی مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ، ٹرانسپورٹر ز کا خیرمقدم
ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کا اعلان
ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، مشترکہ اعلامیہ جاری
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر
مسائل کے حل کے لیے چار مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی بھرپور شرکت، ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا
قائم کردہ کمیٹیوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی، منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی، پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی اور سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی شامل ہے
ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کرکے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کریں گی
ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندے آئیندہ بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز سامنے لائیں گے، مشترکہ اعلامیہ
یہ چاروں کمیٹیاں مستقل بنیادوں پر ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کی نگرانی اور سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گی
تمام تجاویز کو تین دن میں حتمی شکل دی جائے گی، انتظامی اقدامات کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی، مشترکہ اعلامیہ
حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں میں ٹریفک آرڈیننس 2025 پر مشترکہ غور، مزید بہتری اور مل کر عمل درآمد کرنے پر اتفاق
ٹریفک آرڈیننس 2025 میں دیت کے متعلق کوئی شق شامل نہیں کی گئی، مشترکہ اعلامیہ
ثبوت پر مبنی چالان پیش کئے جائیں گے، مشترکہ اعلامیہ
ایک جرم پر چالان ہونے کے بعد دوبارہ اسی جرم پر اسی چکر میں دوبارہ چالان نہیں ہوگا، مشترکہ اعلامیہ
الیکڑانک وَن ایپ کے ذریعے روٹس پر چالان کے عمل کو ریگولیٹ کیا جائے گا، مشترکہ اعلامیہ
دیگر صوبوں کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ پنجاب کے ٹرانسپورٹ پُل کا کردار ادا کریں گے، مشترکہ اعلامیہ
پنجاب کی طرز پر دیگر صوبوں میں بھی ٹریفک قوانین اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں، ٹرانسپورٹرز کا پنجاب حکومت سے مطالبہ
ٹرانسپورٹرز کے مطالبے پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مرکزی سطح پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کو سفارشات پیش کریں گی، مشترکہ اعلامیہ میں اتفاق
مرکزی حکومت اور دیگر صوبے بھی پنجاب کی طرح ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دیں، دیگر سہولیات اور بہتری کے لئے اقدامات کریں، ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے نظام میں بہتری لائیں گے، مشترکہ اعلامیہ میں دونوں اطراف کا باہمی تعاون پر اتفاق
پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ کی صنعت کوعالمی معیار پر لانے، منسلکہ شعبوں کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کے استعمال کو یقینی بنائے گی، مشترکہ اعلامیہ
پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ صنعت کی ترقی اور بہتری کے لئے قانونی، انتظامی اصلاحات کرے گی، انفراسٹرکچر بہتربنائے گی، مشترکہ اعلامیہ
گڈز، پبلک ٹرانسپورٹ اور انتظامی امور پر مستقل کمیٹیوں کا ہر تین ماہ بعد اجلاس ہو گا، مشترکہ اعلامیہ
چالان اور جرمانوں کے نظام میں اصلاحات، جدید ایپ کے ذریعے دہرا چالان ختم کرنے پر پیش رفت کی جائے گی، مشترکہ اعلامیہ
اوورلوڈنگ، ایکسل ویٹ، گاڑیوں کے سائز اور فٹنس سے متعلق مسائل ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے حل کیے جائیں گے، مشترکہ اعلامیہ
ہمارا مقصد کاروبار کی ترقی، عوام کی زندگی کی حفاظت اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، مریم اورنگزیب
ہر زندگی کی حفاظت، نظام کی بہتری، عالمی معیار کانفاذ اور ہر شعبے کی ترقی بنیادی ہدف ہے، مریم اورنگزیب
ہم سب کا تعاون اور مشترکہ کوشش سے ہی پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا ٹرانسپورٹرز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، مسائل کو مکالمے سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، مریم اورنگزیب کی گفتگو
ٹرانسپورٹ آرڈیننس 2025 کا واحد مقصد بچوں اور شہریوں کی جان کا تحفظ اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنا ہے، مریم اورنگزیب کی گفتگو
کمیونیکیشن گیپ سے دوبارہ غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں، اس لئے مشاورت کا مستقل نظام قائم کر دیا ہے، مریم اورنگزیب کی گفتگو
سموگ کے تدارک میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا کردار تسلیم کرتے ہیں، وکس اسٹیشنز اور شفٹ سسٹم میں اضافہ کیا جائے گا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی یقین دہانی
ملتان، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں موبائل فیول ٹیسٹنگ، لاری اڈوں کی بہتری کے لیے جامع پلان تیارہوگا،
مریم اورنگزیب کی گفتگو
ٹرانسپورٹرز نے تعاون اور تجاویز پر کھلے دل سے مشاورت پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔