Classic Rent a Car ShowRoom & Real State Bussiness REGD 25667

Classic Rent a Car  ShowRoom & Real State Bussiness  REGD  25667 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Classic Rent a Car ShowRoom & Real State Bussiness REGD 25667, Transportation Service, 26, Hyderabad.

05/06/2023

بانو قدسیہ



11/11/2022

عبدالستار ایدھی مرحوم سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا، کہ!
”آپ نے ہزاروں لاوارث لاشیں دفنائیں، کبھی کسی لاش کی بگڑی حالت یا اس پر تشدد دیکھ کر رونا آیا..!!“

انھوں نےآنکھیں بند کرکے گہری سوچ میں غوطہ زن ہوتے ہوئے کہا!
”تشدد یا بگڑی لاش تو نہیں،
البتہ! ایک مرتبہ میرے رضاکار ایک صاف ستھری لاش لے کر آئے
جو تازہ انتقال کئے بوڑھے مگر کسی پڑھے لکھے اور کھاتے پیتے گھرانے کی لگ رہی تھی۔

اس کے سفید چاندی جیسے بالوں میں تیل لگا ہوا تھا
اور سلیقے سے کنگھی کی ہوئی تھی
دھوبی کے دھلے ہوئے سفید اجلے کلف لگے سوٹ میں اس کی شخصیت بڑی باوقار لگ رہی تھی،
مگر! تھی وہ اب صرف ایک لاش..!!“

ایدھی صاحب!
پھر کچھ سوچتے ہوئے گویا ہوئے!
”ہمارے پاس روزانہ کئی لاشیں لائی جاتی ہیں،
مگر!
ایسی لاش جو اپنے نقش چھوڑ جائے کم ہی آتی ہیں،
اس لاش کو میں غور سے دیکھ رہا تھا کہ!
میرے رضاکار نے بتایا!
اس نے کراچی کی ایک پوش بستی کا نام لے کر کہا کہ
یہ لاش اس کے بنگلے کے باہر پڑی تھی..!!

ہم جونہی بنگلے کے سامنے پہنچے تو ایک ٹیکسی میں سوار فیملی جو ہمارا ہی انتظار کر رہی تھی،
اس میں سے ایک نوجواں برآمد ہوا اور جلدبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لفافہ ہمیں تھماتے ہوئے بولا!
یہ تدفین کے اخراجات ہیں،
پھر وہ خود ہی بڑبڑایا،
”یہ میرے والد ہیں،
انکا خیال رکھنا، اچھی طرح غسل دے کر تدفین کر دینا..!!“

اتنے میں ٹیکسی سے آواز آئی! ”تمھاری تقریر میں فلائٹ نکل جائے گی..!!“

یہ سنتے ہی نوجواں پلٹا
اور مزید کوئی بات کئے ٹیکسی میں سوار ہو گیا
اور ٹیکسی فراٹے بھرتی ہوئی آنکھوں سے اوجھل ہوگئی..!!!

ایدھی صاحب!
”بولے اس لاش کے متعلق جان کر مجھے بہت دکھ ہوا
اور میں ایک بار پھر اس بدقسمت شخص کی جانب دیکھنے لگا
تو مجھے ایسے لگا جیسے وہ بازو واکئے مجھے درخواست کر رہا ہو،
کہ! ایدھی صاحب!
ساری لاوارث لاشوں کے وارث آپ ہوتے ہیں،
مجھ بدقسمت کے وارث بھی آپ بن جائیں..!!“

ایدھی صاحب! نے کہا کہ!
”میں نے فوراً فیصلہ کیا کہ اس لاش کو غسل بھی میں دونگا اور تدفین بھی خود کرونگا،
پھر جونہی غسل دینے لگا تو اس اجلے جسم کو دیکھ کر میں سوچ میں پڑ گیا کہ!
جو شخص اپنی زندگی میں اس قدر معتبر اور حساس ہوگا اس نے اپنی اولاد کی پرورش میں کیا ناز و نعم نہ اٹھائے ہونگے..!!!

مگر! بیٹے کے پاس تدفین کا وقت بھی نہ تھا،
اسے باپ کو قبر میں اتارنے سے زیادہ فلائٹ نکل جانے کی فکر تھی..!!
اور! یوں اس لاش کو غسل دیتے ہوئے میرے آنسو چھلک پڑے..!!

07/10/2022

Address

26
Hyderabad

Telephone

+923113318942

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Classic Rent a Car ShowRoom & Real State Bussiness REGD 25667 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share