Memon Law Associates & Tax Consultants

Memon Law Associates & Tax Consultants we provide tax services
Income Tax
sales Tax
Gst
pec registration
Srb Sindh revenue Board
Fbr

ایف بی آر FBR نے مالی سال 2025 کے ٹیکس گوشوارہ کا پورٹل انتہائی پیچیدہ بنا دیا ہے۔ کافی زیادہ نئی چیزیں ایڈ کی ہیں۔ آپ س...
16/07/2025

ایف بی آر FBR نے مالی سال 2025 کے ٹیکس گوشوارہ کا پورٹل انتہائی پیچیدہ بنا دیا ہے۔
کافی زیادہ نئی چیزیں ایڈ کی ہیں۔
آپ سب کو یہی مشورہ ہے کہ 1000 2000 بچانے کے چکروں میں کسی نان پروفیشنل بندے سے کام مت کروائے گا۔ ورنہ نوٹس کا سامنہ کرنا پڑے گا ۔

دوسرا جب گوشوارے جمع کروانے کا وقت آتا ہے تو ہر طرف سے کچھ بندے نمو دار ہوتے ہیں جو خود کو کنسلٹنٹ ظاہر کرتے ہیں ، انہوں نے یوٹیوب سے ویڈیوز دیکھی ہوتی ہیں اور خود کو ایکسپرٹ ظاہر کر کے دوسروں کا کام بگاڑ دیتے ہیں۔ بعد میں لوگ لاکھوں روپے بھی لگاتے ہیں، کمشنر کی عدالت میں بھی پیش ہوتے ہیں، اور وکیلوں منہ مانگی فیس بھی دیتے ہیں۔
صرف 1000 2000 بچانے کے چکروں میں ان لوگوں سے کام کروا لیتے ہیں۔

اس مرتبہ ایسا بالکل مت کیجیے گا۔
وگرنہ کمشنر کی عدالتوں میں چکر لگانے کیلیے تیار رہیں۔
For more details inbox

13/07/2025

📢 ایف بی آر نے سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن یا گوشوارہ اپنے آن لائن پورٹل پر جاری کر دیا ہے، جس کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔
اب تمام تنخواہ دار، کاروباری اور دیگر افراد اپنا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروا سکتے ہیں۔
📍 یاد رکھیں:
وقت پر اور درست معلومات کے ساتھ ٹیکس گوشوارہ جمع کروا کر ہی آپ ریگولر فائلر کے مکمل فوائد حاصل کر سکتے ہیں، جس سے آپ اضافی ٹیکسوں ، جرمانوں قانونی پچیدگیوں سے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں۔
Raja Saeed Ahmed
03360023990

10/07/2025

السلام علیکم محترم ممبران،
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ایف بی آر (FBR) نے حال ہی میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے عمل میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں S.R.O. 1212(I)/2025 کے تحت متعارف کرائی گئی ہیں، جن کا مقصد سسٹم کو مزید شفاف، ڈیجیٹل اور ذمہ دار بنانا ہے۔
ہم آپ کو اس SRO کے تحت ہونے والی دو بڑی تبدیلیوں کی تفصیل سے آگاہ کر رہے ہیں تاکہ آپ بہتر تیاری کر سکیں:

🔷 1. پن کوڈ (PIN) کا نیا نظام

پہلے ہم خود PIN جنریٹ کرکے ٹیکس ریٹرن فائل کر دیتے تھے، مگر اب یہ ممکن نہیں:

اب FBR خود PIN بھیجے گا، وہ بھی ٹیکس دہندہ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر۔

وہ PIN ٹیکس دہندہ ہمیں فراہم کرے گا، تب جا کر ہم ریٹرن سبمٹ کر سکیں گے۔

یہ PIN دراصل ایک ڈیجیٹل ڈیکلریشن ہے کہ "یہ معلومات میری معلومات کے مطابق درست ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں۔"

🔷 2. ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں “ویلیوایشن ڈیٹا” کا اضافہ

پہلے ہم اثاثہ صرف اس قیمت پر ظاہر کرتے تھے جس پر وہ خریدا گیا تھا۔
لیکن اب نیا کالم شامل کیا گیا ہے جس میں درج کرنا ہوگا:

اثاثہ کتنے میں خریدا؟

موجودہ سال میں اس کی مارکیٹ ویلیو کتنی ہے؟

اگلے سالوں میں اس کی ویلیو میں کیا فرق آیا؟یہ ڈیٹا FBR کو ریسک پروفائلنگ اور مانیٹرنگ میں مدد دے گا۔

---

🔶 مثال:

اگر کسی نے ویلتھ میں 50 تولہ سونا شو کیا ہے، اور فی تولہ قیمت 356,000 روپے ہے:

> 50 × 356,000 = 17,800,000 روپے
لیکن آمدنی صرف 12 یا 15 لاکھ روپے شو کی گئی ہے۔

ایسی صورت میں FBR اس کو High Risk Profile "مختلف زمروں
میں شامل کر کے مستقبل میں نوٹس جاری کرے گا کہ:

> “اتنی کم آمدنی کے ساتھ اتنے بڑے اثاثے کیسے بنے؟ وضاحت کریں!”
✅ کیا کرنا چاہیے؟

آمدنی حقیقت کے مطابق شو کریں۔

ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو آمدنی کے مطابق متوازن رکھیں۔

اگر آپ کے اثاثے زیادہ ہیں تو کچھ اضافی ٹیکس ادا کر کے آمدنی بڑھا دیں تاکہ آپ کی فائل مضبوط ہو۔

Raja Saeed Ahmed
03360023990

FBR has launched certificate of Eligibility for the purchase of Property and Vehicle. Now every taxpayer is required to ...
19/06/2025

FBR has launched certificate of Eligibility for the purchase of Property and Vehicle. Now every taxpayer is required to get this certificate before making any purchase.

Raja Saeed Ahmed
Advocate High Court

Income Tax | Corporate Advisor | Legal Consultant

lgta hai ab wo din bh ane wale hai ki Non-filer k tb tk khana ni dya jaega jb tk wo Filer ni banta  😂‏نان فائلرز پر گاڑی...
11/06/2025

lgta hai ab wo din bh ane wale hai ki Non-filer k tb tk khana ni dya jaega jb tk wo Filer ni banta 😂

‏نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد خریدنے پر پابندی، نقد رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس۔
آج ہی فائلر بنین۔
فائلر بننے کے لیئے رابطہ کر سکتے ہین۔

For filer purpose contact
10/06/2025

For filer purpose contact

One of the best tax Advisers Memon law associates
29/05/2025

One of the best tax Advisers Memon law associates

16/05/2025

✅ Filer hone ke faide:
Kam tax rates (Withholding Tax):

Bank transactions, property purchase/sale, car registration, etc. par non-filers se zyada tax liya jata hai.

Filers ke liye ye tax rates kam hote hain.

Property aur vehicle transactions mein asani:

Filer log asani se property khareed/sell kar sakte hain.

Vehicle registration aur transfer mein bhi kam tax aur kam complications hoti hain.

Banking transactions par kam tax:

Non-filers ke liye bank se cash withdrawal ya profit on deposit par zyada tax lagta hai.

Filers ke liye ye kam hota hai.

Government tenders aur contracts mein eligibility:

Government tenders ya large contracts sirf filers ko milte hain.

Visa applications mein positive impact:

Agar aap filer hain to visa officers ke liye aapki financial transparency clear hoti hai.

Especially UK, USA, Schengen countries ke liye ye plus point hai.

Business credibility barhti hai:

Filer hone se aapki business aur personal financial credibility barhti hai.

Banks aur institutions aapko zyada trust karte hain (loans, leases, etc.).

Tax refunds claim kar sakte hain:

Filers extra diya gaya tax wapas claim kar sakte hain.

12/05/2025
*فنانس ایکٹ 2024 کے ذریعے انکم ٹیکس قوانین میں ایک اہم تبدیلی  کی گئی ہے اور ٹیکس گزاران کی فائلر اور نان فائلر کے علاوہ...
25/10/2024

*فنانس ایکٹ 2024 کے ذریعے انکم ٹیکس قوانین میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے اور ٹیکس گزاران کی فائلر اور نان فائلر کے علاوہ ایک اور قسم "لیٹ فائلر" کو قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اب سے ریٹرن لیٹ جمع کروانے والوں کے ٹیکس پروفائل پر بھی "لیٹ فائلر" لکھا جائے گا۔ اس سے پہلے چاہے ریٹرن جب بھی جمع ہو جائے ٹیکس دہندگان ایک ہزار روپے کا چالان بھر کے فائلر کو حاصل تمام مراعات حاصل کر سکتے تھے جبکہ اب ایسا ممکن نہیں ہو گا* *لیٹ فائلر سے مراد وہ تمام افراد ہیں جنہوں نے ایک ٹیکس سال سے پہلے تین سالوں میں لگاتار ریٹرن لیٹ جمع کروائی ہو یا پہلے کوئی ریٹرن جمع نہ ہوئی ہو اور پہلی ریٹرن لیٹ جمع ہوئی ہو۔ ٹیکس پروفائل میں "لیٹ فائلر" لکھا ہونے کا اثر یہ ہو گا کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر لیٹ فائلر کو بھی دوگنا ٹیکس جمع کروانا ہو گا ۔ یاد رہے کہ فی الحال اِسکا اثر صرف پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ہے، باقی ہر قسم کے ٹیکسز مثلاً بنک پرافٹ، کمپنی کے حصص سے منافع، گاڑی کی خرید و فروخت وغیرہ پر لیٹ فائلر کو ابھی بھی فائلر والے کم ریٹ پر ہی ٹیکس لگے گا*
ایڈووکیٹ راجہ سعید احمد ميمڻ
آفس ایڈریس گلشن اے مہران فیز ۱ شاه لطيف اڪيڊمي قاسمآباد حیدرآباد
03360023990
03448131240

Address

Shah Latif Academy
Hyderabad
71000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Memon Law Associates & Tax Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category