Rohaan Transport Company

Rohaan Transport Company We Deal in Transportation of HSFO / LSFO / PMG & HSD Transport to All over to Pakistan

16/07/2024

*(042) 3330333*
*ایک نیا فراڈ*
مجھے اور میری فیملی کو کچھ دنوں سے اس نمبر سے کال آ رہی تھی ۔ آج میں نے کال اٹینڈ کر لی ۔ ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ وہ EFU Life insurance سے بات کر رہے ہیں اور جاز کیش کے ساتھ ان کا ایگریمنٹ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک سال میں مجھے 10000 روپیے جب بھی چاہیے ہوں مل جائیں گے ۔اس کے علاؤہ میری لائف انشورنس بھی ہو گی وغیرہ وغیرہ۔
خیر میرا پہلا سوال یہی تھا کہ اس کے بدلے میں مجھے کتنے پیسے چارج کیے جائیں گے جس کا جواب مجھے ملا کہ اس کے کوئی چارجز نہیں ہیں۔ بہرحال میں نے یقین نہیں کیا۔ اس نے کہا کہ میں نے آپ کو تفصیلات بتا دی ہیں آپ مہربانی کریں اور میرے سینیر کو بتا دیں کہ میں نے اپ کو تفصیلات بتا دی ہیں۔ اس نے کال سینیر کو ٹرانسفر کر دی۔ سینیر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ کو تفصیلات بتا دی گئی ہیں۔ میں نے کہا جی ہاں بتا دی ہیں۔ اس نے کہا کہ آپ پلیز دو دفعہ 1 کو دبا دیں۔ جیسے ہی میں نے 1,1 دبایا، کال کٹ گئی اور مجھے جاز کیش سے میسج آیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے 1600 روپے کٹ گئے ہیں ۔ میں حیران ہو گیا کہ بغیر MPIN ملائے میرے اکاؤنٹ سے پیسے کیسے کٹ سکتے ہیں ۔ لیکن یہ ہو چکا تھا ۔
خیر میں نے دوبارہ وہی نمبر 0423330333 ڈائل کیا جو کہ سچ مچ EFU Life insurance کا ہی تھا اور
221 ملانے کے بعد میں آپریٹر سے بات کرنے میں کامیاب ہو گیا لیکن میری آواز سنتے ہی اس نے کال منقطع کر دی ۔ میں نے کوشش جاری رکھی اور آخر کار آپریٹر سے بات کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ میں نے انہیں کھری کھری سنائیں اور ان سے کہا کہ مجھے یہ سروس نہیں چاہیے اور میری رقم مجھے فوراً واپس کریں۔اچھی بات یہ ہے کہ آپریٹر نے مجھے بتایا کہ میرے نمبر سے یہ سروس ختم کی جا رہی ہے اور 14 دن میں میری رقم میرے اکاؤنٹ میں واپس بھیج دی جائے گی ۔
بہرحال اس فراڈ میں EFU Life insurance کیساتھ ساتھ Jazzcash انتظامیہ بھی شامل ہے جس نے اس کمپنی کو ہمارے اکاؤنٹ تک رسائی دی ہے
آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ سب لوگ بھی محتاط رہیں اور ایسی کسی بھی کال کا جواب نہ دیں ۔
آپ کا خیر خواہ:
شوکت علی شیرازی

15/05/2023

. آمین



04/05/2016
08/06/2015
Rohaan  Transport Company  shop No 1 Bismillah Market Shireen Jinnah Colony Karachi  Pakistan
23/03/2015

Rohaan Transport Company shop No 1 Bismillah Market Shireen Jinnah Colony Karachi Pakistan

21/01/2015
25/12/2014

Address

Shireen Jinnah Colony
Karachi
75600

Telephone

03003396333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rohaan Transport Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share