Pakistan Trucking News

Pakistan Trucking News Transporter,Motivational Speaker, Enterpenur,Real EState Social Media Actvist,Truth Voice

شعبہ نشرو اشاعت و تعلقاتِ عامہبتاریخ:14 میئ 2026پریس ریلیزال پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن پاکستان ٹرانسپورٹ الائنس ...
15/05/2026

شعبہ نشرو اشاعت و تعلقاتِ عامہ
بتاریخ:14 میئ 2026
پریس ریلیز
ال پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن
پاکستان ٹرانسپورٹ الائنس کہ صدر اور کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر ملک شہزاد اعوان کی سربراہی میں وفد کی ڈی ای جی ٹریفک پیر محمد شاہ صاحب سے ملاقات
ملاقات میں سینئر رہنما پاکستان ٹرانسپورٹ الائنس کہ چئیرمین جناب نثار خان جعفری صاحب
ال پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عدیل عباسی صاحب سینئر نائب صدر عمران خان یوسف زئ
ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسد
لوکل گڈز ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل اور دیگر کی ملاقات
الحمدللہ آج کی ملاقات کا تمام محور مزدہ کے ای چلان کے حوالے سے ایشوز تھے
عدیل عباسی صاحب نے مزدہ کہ حوالے سے 30 منٹ تک دلائل کے ساتھ ڈی ای جی صاحب کو قائل کیا ڈی ای جی پیر محمد شاہ صاحب کا شکریہ کہ انھوں نے زبردست انداز میں تمام ہمارے جاہیز باتوں کو مانا اور اسی ٹائم حکامات دیے ال پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے
1 مزدہ HTV کی گاڑی کی اسپیڈ جو کہ 30 تھی الحمدللہ ہمارے دلائل کے بعد وہ سپیڈ لیمٹ پورے شہر میں 60 کر دی گئی ہے
2 موٹروے ایم9 جو ٹول پلازہ سے سہراب گوٹھ تک ای چلان ہوے ہیں وہ تمام ریٹرن ہوں گے اور اج کہ بعد موٹروے کی حدود پر کوئی چلان نہیں ہو گا
3۔اج کہ بعد تمام سہولت سینٹر پر جو چلان لوگوں کو بغیر بتائے بڑھتے گئے وہ سب اپنی اصلی حالت میں آئیں گے اور اج تک جو جرمانہ زیادہ ہوا سب ریٹرن ہو گا
4-جو Chassis نمبر میچ نہ ہونے کی وجہ سے فنٹس اوریجنل ہونے کہ باوجود چلان اہے وہ تمام چلان واپسی اور اج کہ بعد فنٹس ختم ہونے کے بعد 1 مہینے تک کسی بھی قسم کا کوئی چلان نہیں ہو گا
5 ال پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری محمد اسد اور ڈی ایس پی لیگل محمد طوفیال صاحب کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے
کوئی بھی ای چلان کے حوالے سے کسی بھی ممبر کو کوئی ایشو ہو گا وہ محمد اسد صاحب سے رابطہ کر سکتا ہے
اج کی میٹنگ کا تمام احوال کا نوٹیفکیشن ہو گا
عدیل عباسی نے ال پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری محمد اسد کو کراچی ٹریفک پولیس کا فوکل پرسن نامزد کیا
ایک بیان میں انھوں نے محمد اسد کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کی اسد ای چلان کے حوالے سے جو بھی ایشوز ٹرانسپورٹرز کو پیش آئیں گئیں انکو فوری کراچی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر حل کریں گئیں۔

08/05/2026

پورٹ قاسم زون میں شمولیتی پروگرام سے ال پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر نوجوان ٹرانسپورٹ رہنماء عدیل عباسی کا خطاب
ڈرائیورز کی محنت کو خراج تحسین

04/05/2026

*"Live session regarding the America-Iran war"* Analysis By Adeel Abbasi

12/04/2026

ماشاءاللہ

گورنر سندھ سید نہال ہاشمی صاحب سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے ملاقات ڈیزل کی پرائز پر اور دیگر مسائل پر تیفصلی گفتگو اسکے بعد گور...
08/04/2026

گورنر سندھ سید نہال ہاشمی صاحب سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے ملاقات
ڈیزل کی پرائز پر اور دیگر مسائل پر تیفصلی گفتگو
اسکے بعد گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس۔

08/04/2026

پریس ریلیز

موضوع: *ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور حکومتی سبسڈی پر اہم زوم میٹنگ ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن (TGA) آفس میں منعقد ہوا*

آج ایک اہم آن لائن (زوم) میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت وزیر مواصلات حلیم خان نے کی۔ میٹنگ میں ملک بھر کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری صاحبان، متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام، اور تمام صوبوں کے ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی مقصد حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ ٹرانسپورٹرز کی 14 رکنی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے اپنے تحفظات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے اثرات براہ راست عوام تک منتقل ہو رہے ہیں۔
وفاقی منسٹر عبدل العیم خان اور چاروں صوبوں کے سیکرٹریز اور اعلی پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ
ال پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عدیل عباسی اور کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر عدیل عباسی نے وفاقی منسٹر سے مخاطب ہوے اور انکو کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی دینا فورا بہت مشکل ہے اسلیے اگر فورا ریلیف اگر اپ گڈز ٹرانسپورٹرز کو دینا چاہتے ہیں تو ڈیزل اور ٹول ٹیکس میں فورا کمی کریں
وزیر مواصلات حلیم خان نے شرکاء کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹرز کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مسلسل رابطہ اور مشاورت جاری رکھی جائے گی تاکہ مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ بھی باقاعدگی سے مشاورتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش چیلنجز کا بروقت اور مؤثر حل تلاش کیا جائے

07/04/2026

شعبہ نشرو اشاعت و تعلقاتِ عامہ
بتاریخ:6 اپریل 2026
پریس ریلیز
اللہ پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن
آل پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن اور سندھ گورمنٹ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے فنٹس کیمپ کا چمڑا چورنگی پر باقاعدہ سے آغاز ہو چکا ہے تمام مزدہ کے ٹرانسپورٹرز سے گذارش کی جاتی ہے کہ خود بھی وزٹ کریں اور اپنی گاڑیوں کو بھی لے کر آئیں۔

06/04/2026

ڈیزل کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ
حکومت پاکستان کو اور حکومت سندھ کو پریس کانفرنس کر کے الٹی میٹیم دین گئیں
اس ڈیزل پر گڈز ٹرانسپورٹ نہیں چل سکتی
انشاءاللہ جو بھی ہمارے الائنس فیصلہ کرے گی اس میں من و دعن عمل ہو گا
حکومت پاکستان ہوش کہ ناخن لے ڈیزل سے پورے ملک کی معیشت چلتی ہے اور ہماری وفاقی حکومت پیٹرول پر سبسڈی دے رہی ہے
کوآرڈینیشن کمیٹی ممبر مزدہ اسوسی ایشن سیکرٹری جنرل عدیل عباسی

Address

Truck Stand Karachi
Karachi
62000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Trucking News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Trucking News:

Share