10/10/2026
السلام علیکم معزز ممبران!
📢 اطلاع ہے کہ اگلے ہفتے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ان کی ٹیم کی جانب سے رِنگ روڈ پشاور اور حاجی کیمپ ٹرک اسٹینڈ کا دورہ کیا جائے گا، جہاں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے لائسنس اور قانونی حیثیت چیک کی جائیگی۔
جن حضرات کے پاس گڈز فارورڈنگ ایجنسی (GFA) لائسنس موجود نہیں، لائسنس منسوخ ہو چکا ہے یا لائسنس کی تجدید (Renewal) نہیں کروائی گئی، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی/دفتر کو سیل کیا جا سکتا ہے۔
لہٰذا تمام معزز ممبران سے گزارش ہے کہ اپنے جی ایف اے لائسنس کی موجودہ حیثیت ضرور چیک کر لیں اور اگر لائسنس کی تجدید باقی ہے تو بروقت ضروری کارروائی مکمل کریں۔
اگر کسی ممبر کو اس حوالے سے کوئی مسئلہ، معلومات یا متعلقہ معاملہ درپیش ہے یا جنہوں نے لائینس کے حصول کے لیے درخواست بمعہ کاغذات جمع کر رکھی ہو اور انہیں جی ایف اے لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا تو یونین انتظامیہ کو ضرور آگاہ کریں تاکہ باہمی مشاورت سے مناسب طریقے سے معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا جا سکے۔
شکریہ
منجانب؛ وقاص آفریدی
سیکرٹری اطلاعات پشاور گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن